Live Updates

تحریک انصاف کے ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی

خواتین اپنے اہلخانہ کو بیرون ملک چھوڑ کر عمران خان کو ووٹ ڈالنے پاکستان پہنچ گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 20:40

تحریک انصاف کے ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) انتخابات کے موقع پرتحریک انصاف کے ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ خواتین اپنے اہلخانہ کو بیرون ملک چھوڑ کر عمران خان کو ووٹ ڈالنے پاکستان پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

اس انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن خاصی مضبوط نظر آتی ہے ۔حال ہی میں آنے والی سروے رپورٹس نے بھی تحریک انصاف کی یقینی فتح کا نقارہ بجا دیا ہے۔انتخابات کے موقع پرتحریک انصاف کے ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ خواتین اپنے اہلخانہ کو بیرون ملک چھوڑ کر عمران خان کو ووٹ ڈالنے پاکستان پہنچ گئیں۔
اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب کو دیکھ لیا ہے اب پاکستان تحریک انصاف کو موقع ملنا چاہیے۔

انکا مزید بتانا کہ ہماری ساری فیملی کا ووٹ عمران خان کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم دبئی ،سعودی عرب اور پاکستان کے دور دراز علاقوں سے عمران خان کو ووٹ ڈلنے پاکستان آئے ہیں کیونکہ اب تبدیلی بہت ضروری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات