لاہورمیں موسلا دھار بارش، سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 22:55

لاہورمیں موسلا دھار بارش، سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 131 ملی میٹر ..
لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش، سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،واسا کا آپریشن سٹاف بارش کے دوران فیلڈ میں متحرک رہا ۔

(جاری ہے)

تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کے ویٹ ویل خالی کر لیے گئے اورعملہ ضروری مشینری مگ سکر، جیٹنگ یونٹس اور ڈی واٹرنگ سیٹس کے ساتھ موجود تھا اور فوری شہرکی تمام اہم شاہراہوں سے بارشی پانی کو نکال دیا گیا، ایم ڈی واسا سیدزاہد عزیز نے خود نشیبی علاقوں میں جاکررین آپریشن کی نگرانی کی اور افسران و متعلقہ عملہ کوہدایات دیںانھوں نے کہا کہ جب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تمام آپریشن سٹاف ضروری مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہے۔

تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں پر سٹیند بائی جنریٹرز اور ڈبل فیڈر سسٹم سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاکہ کسی بھی علاقے میں بارشی پانی کے نکاس میں تعطل پیدا نہ ہواور شہریوں کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :