پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف صدر شہباز شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے پارٹی کو متحد کریں گے

پارٹی کارکنوں کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تو عوام سے قریبی رابطہ رکھنا چاہیے،ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان

جمعہ 20 جولائی 2018 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے پارٹی امیدواروں کے انتخابی مہم کو اطمیان بخش قرار دیتے ہوئے عوامی جوش وجذبے کو پارٹی کے حق میں خوش آئند کیا ہے۔ پارٹی کے انتخابی نشان شیرکو کامیاب بنا یا جائے بلال کالونی، غوث آباد، کلی جیولہڑی چوک میں پارٹی کے انتخابی دفتر کے افتتاح اور کارنر میٹنگ عوامی نمائندوں کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

پورے صوبے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنان امیدواروں پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھتے ہوئے دن رات اپنی کوششوں کو تیز کریں ۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کریں گے۔ کسی بھی صورت پارٹی کے خلاف کام آنے کی اجازت میں رہ سکتے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف صدر شہباز شریف کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے پارٹی کو متحد کریں گے پارٹی کارکنوں کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تو عوام سے قریبی رابطہ رکھنا چاہیے۔