یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ uet.edu.pkپرشائع کردئیے گئے

جمعہ 20 جولائی 2018 23:08

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام پنجاب کے انجنئیرنگ اداروں میں بی ایس سی انجنئیرنگ اور یو ای ٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجزمیں بی ایس سی ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ uet.edu.pkپرشائع کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انٹر ی ٹیسٹ میں لڑکے بازی لے گئے ۔

سعید محمد احمد کاظمی نے 343نمبر لے کر پہلی جبکہ احمد پرویز ناگرانی332 نمبر لے کر دوسری اور محمد واسق وسیم نی320 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر ی ٹیسٹ میں مجمومی طور پر پچاس ہزار سے زائد طلبا ء وطالبات نے شرکت کی ۔ امیدواران اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :