لنڈیکوتل،شدت پسندوں کی فائرنگ سے امن لشکرکے دورضاکارجاں بحق

جمعہ 20 جولائی 2018 23:20

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ سوخ علاقہ میں افغانستان سے شدت پسندوں کا امن لشکر کے مرکز پر فائرنگ سے توحید السلام کے دورضاکار جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ودی تیراہ کے علاقہ سوخ میں افغانستان سائیڈ سے شدت پسندوں نے توحید السلام امن لشکر کے مرکز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو رضاکار محمد رازق ،اور مراد علی سکنہ لنڈیکوتل بازار ذخہ خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شدت پسندوں اور امن لشکر کے رضاکاروں کے دوران فائرنگ سلسلہ تین گھنٹے تک جاری تھا اور بعد میں فائرنگ کا سلسلہ روک گیا اور شدت پسند افغانستان کے سائیڈ پر فرار ہوگئے ،تاہم شدت پسندوں کے مارے جانے کی کوئے اطلاع موصول نہیں ہوئی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق توحیدالسلام کے رضاکاروں کی میتں ان کے ابائی گائوں بازار ذخہ خیل شان خیل پہنچا دی گئی جہاں ان کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیاگیا۔