Live Updates

پاکستان کی ترقی تحریک انصاف کو عام انتخابات میں کامیاب کر کے ہی ممکن ہے ،میجر طاہر صادق

عمران خان کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل دے کر ایسی حکومت بنائیں گے جہاں عام آدمی کو مسائل کیلئے در بدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی سال میں ایک کروڑ نوکریاں عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے، انتخابی جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 23:28

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان کی ترقی تحریک انصاف کو عام انتخابات میں کامیاب کر کے ہی ممکن ہے عمران خان کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل دے کر ایسی حکومت بنائیں گے جہاں عام آدمی کو مسائل کیلئے در بدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی 5 سال میں ایک کروڑ نوکریاں عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے حلقہ این اے 56 تحصیل جنڈ کی یونین کونسلوں ناڑا ، تھٹہ اور مٹھیال میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل کھوڑ سے جنرل ( ر ) اختر اقبال ( ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے ڈبلیو ٹی ) ، یونین کونسل کمڑیال سے ملک رفعت محمود ( ڈائریکٹر فنانس اے ڈبلیو ٹی ) ، ہارون اسرار ( گروپ ہیڈ بجٹ ، پلاننگ اے ڈبلیو ٹی ) نے تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا تینوں شخصیات یونین کونسل کمڑیال ، کھوڑ اور احمدال میں ایک موثر سیاسی و سماجی ساکھ و اپنا دھڑا رکھتی ہیں اور انکی میجرطاہر صادق کیساتھ شمولیت نہ صرف تحریک انصاف کے لیے سیاسی تقویت کا باعث ہو گی بلکہ ان کا یہ فیصلہ علاقہ کے لیے بھی بہترین ثابت ہو گا ، تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل دھریک کے گائوں گکھڑ میں مستری نواب ، اللہ دتہ ، خالد اور ان کی ساری برادری نے پی پی پی سے اپنی 30 سالہ رفاقت ختم کر کے میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ، حلقہ این اے 56 تحصیل جنڈ کی یونین کونسل بسال میں عبدالجبار ، عبدلغفار ، صداقت خان ، نوید خان ، حاجی خضر حیات ، حاجی شیر خا ن ، شیراز محمد ، خواجہ احمد خان نے انتخابی جلسہ میں اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل رتی کسی میں صوبیدار انصار خان ، صوبیدار میجر نواب ، نوید نمبردار ، حاجی امیر عالم اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل کاہل میں حاجی عبدلواحد اور نائیک شیراز اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل بسال میں حاجی اقبال ، بھٹی راجپوت ، حاجی کرم داد ، حاجی میاں احمد ، بابو عبدالرحمان ، حاجی جازو خان ، حاجی محمد خان ، نواب خان ، غلام عباس ، حساب خان ، زارداد خان ، نذیر اختر خان ، خان بہادر ، حاجی محمد امیر خان ، تاج خان ، شیرافضل خان ، بابو مختیار ، عبدلملک خان ، عدالت خان ، عبدلواحد خان ، کشمیری برادری ، رازاق خان ، حاجی اقبال خان ، محمد شفیق ، محمد خضر ، محمد صدیق ، محمد نوید اختر اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل پنڈ سلطانی سے حافظ مہر خان ، تھٹی سیداں سے جنرل کونسلر محمد سلیمان اپنی برادری دوستوں سمیت ، جنڈ شہر وارڈ نمبر 7 میں صلاح الدین ، قاری حبیب ، زاہد فاروق ، حافظ مرسلین ، قاری مشتاق ، محمد رفیق ، محمد یونس ، نصیرالدین ، سجاد فاروق ، شاہد فاروق ، عبدلقیوم ، عمر فاروق اپنے دوستوں اور برادری سمیت جبکہ جنڈ شہر میں اشفاق شاہ اور واجد شاہ اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل ناڑا میں نور خان ، نذیر احمد ، عبدلرازاق ، حاجی گلاب محمد اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل مکھڈ کے گائوں ڈھوک نلہڈ کی تقریباً پوری آبادی ملک محمد اکرم ، ملک شاہ محمد ، سیف اللہ ، غنچہ گل ، یعقوب گارڈ اور میاں خان اپنی برادری سمیت یونین کونسل جابہ میں ملک اولیا خان ، ملک شیر زمان ، ملک شوکت اور حاجی خان بہادر اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل لنگ کے گائوں ڈھوک منعہ میں صوبیدار نثار اپنے دوستوں اور برادری سمیت جبکہ یونین کونسل لنگر میں ملک عبدالجبار اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، جنڈ شہر میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل جنڈ نے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا ، یونین کونسل ناڑا سے سجادنشین دربار عالیہ ناڑا شریف صاحبزادہ جمیل الدین احمد نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات