ْانٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے تنائج کا ا علان

پہلی 3پوزیشنوں میں سی2پوزیشنیں طلبا ء نے حاصل کر کے طالبات کو مات دے دی کامیابی کا مجموعی تناسب 77.57فیصد رہا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال2018کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق روان سال پہلی 3پوزیشنوں میں سی2پوزیشنیں طلبا نے حاصل کر کے طالبات کو مات دے دی جس کے مطابق کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلال بن طارق رولنمبر104906نی1087نمبرلے کرڈویژن بھر کے طلبا و طالبات میںپہلی ،بحریہ فائونڈیشن سیکنڈری سکول فار بوائز پنڈی روڈ چکوال کے عبدالحسیب ارشد رولنمبر 113246نی1081نمبرلے کر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1چکوال کی طالبہ عدینہ عائشہ رولنمبر110598نی1079نمبرلے کر ڈویژن بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی رواں سال مجموعی طور پر شامل امتحان ہونے والے 122726طلبا و طالبات میں سے 95189کامیاب اور27313ناکام رہے اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 77.57فیصد رہا تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج (بروز ہفتہ)کرے گا اس ضمن میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں خوارک و زراعت اور پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے نگران صوبائی وزیر سردار الیاس تنویر پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کریں گے تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نتائج میں سائنس و آرٹس گروپوں میں طلبا و طالبات کی الگ الگ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ برائے طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1چکوال کی طالبہ عدینہ عائشہ رولنمبر110598نے 1079نمبرلے کر ڈویژن بھر میں پہلی ،فوجی فائونڈیشن ماڈل سیکنڈری سکول سنگھوری مندرہ کی طالبہ عروبہ جاوید رولنمبر125931 نی1078نمبر لے کر دوسری اور منیر پبلک گرلز ہائی سکول چکوال کی طالبہ سیدہ صالحہ حیدر رولنمبر 109158 نے 1076 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح سائنس گروپ برائے طلبا میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلال بن طارق رولنمبر104906نی1087نمبرلے کرپہلی ،بحریہ فائونڈیشن سیکنڈری سکول فار بوائز پنڈی روڈ چکوال کے عبدالحسیب ارشد رولنمبر 113246نی1081نمبرلے کر دوسری اورلارنس کالج گھوڑا گلی کے احمد سہیل رولنمبر144105نی1078نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ برائے طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہلم کی طالبہ رمیسہ شہزادی رولنمبر934671 نی1011 نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چورہ شریف اٹک کی طالبہ سفرینہ بی بی رولنمبر903065نے 1009نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول گوجرخان کی طالبہ زنیرہ کلثوم رولنمبر944890نی1005نمبرلے کر تیسری پوزیش حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ برائے طلبا گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم کے شہریار علی خان رولنمبر941129نی986نمبر لے کر ڈویژن بھر میں آرٹس گروپ میں پہلی ،دینی مدرسے رحمانیہ رضویہ سوہاوہ جہلم کے طالبعلم قاسم حسین رولنمبر938867نی938نمبر لے کردوسری اور مکان نمبرH-76الحنان روڈاصغر مال سکیم راولپنڈی کے رہائشی یونس خان رولنمبر966976نی932نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی بورڈ کی جانب سے ’’آن لائن‘‘ کو ملنے والے اعدادو شمار کے مطابق اس سال شامل امتحان مجموعی طور پر122726طلبا و طالبات میں سے 95189کامیاب اور27313ناکام رہے اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 77.57فیصد رہا امسال مجموعی طور پر 93577امیدواروں نے ریگولر حیثیت میں امتحان دیا جن میں سے 79036کامیاب اور 14530ناکام رہے اس طرح ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا مجموعی تناسب 84.47 فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ حیثیت سے امتحان دینے والے 29149امیدواروں سے 16153کامیاب اور12783ناکام رہے اس طرح پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا مجموعی تناسب 55.43فیصد رہا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :