وفا قی پولیس کی کا رروائیاں،چار منشیا ت فروشوں سمیت12 ملزمان گرفتار

2کلو450گر ام چرس،100گر ام آ ئس ،03بو تلیں شراب معہ 15ڈبے بئیر اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:32

وفا قی پولیس کی کا رروائیاں،چار منشیا ت فروشوں سمیت12 ملزمان  گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران چار منشیا ت فروشوں سمیت12 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سی2کلو450گر ام چرس،100گر ام آ ئس ،03بو تلیں شراب معہ 15ڈبے بئیر اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم وقاص پر ویز سے 3بو تلیں شراب اور 15ڈبے بئیر شراب اور ملزم سہیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم حسن اکبر سے 1150گر ام چرس اور 100 گرام آ ئس بر آمد کرلی۔

سی آئی اے پولیس نے ملزم اسد اللہ سے 400گر ام چرس جبکہ ملزم عاقب محمود سے 900گر ام چرس بر آمد کر لی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم ظہیر عبا س سے 30بور پسٹل معہ 3روند،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دو ملزمان عبد الر حمان اور علی اکبر کے انکشاف و نشاند ہی پر دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلئے، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے غیر محفو ظ طریقے سے گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیاجبکہ ملزم فراقت حسین سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے تین ملزمان منو ر حسین ، محمد ریاض اور لعل گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیے، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔۔۔