فخر زمان کی ون ڈے ڈبل سنچری ،پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ونڈے میں بھی 244رنز سے ہرادیا، سیریز میں برتری 4-0ہوگئی
،فخر زمان مین آف دی میچ قرار پائے
جمعہ 20 جولائی 2018 23:32
(جاری ہے)
یہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی وکٹ کے لیے بہترین اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 304 کے سکور پر گری جب امام الحق آٹھ چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے دھواں دھار بلے باری جاری رکھی اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ انھوں نے سعید انور کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے انڈیا کے خلاف 194 رنز کی اننگز کھیل کر قائم کیا تھا۔فخر زمان نے یہ ڈبل سنچری 23 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ فخر زمان ڈبل سنچری بنانے کے بعد 210 کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے آصف علی نے 22 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ پاکستان کے 399 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 42.4 اوورز میں 155رنز بنا سکی اور پاکستان نے سیریز کا چوتھا میچ 244 رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار، عثمان اور فہیم نے دو دو جبکہ جیند خان اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فخر زمان کو بہترین کاکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا سکور 385 تھا جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔چوتھے میچ کے لیے پاکستان نے وہی ٹیم میدان میں اتار ی تھی جس نے تیسرا میچ کھیلا تھا جبکہ زمبابوے نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پرنس مسوئر اور چیمو چبھابھا کی جگہ تناشے کمنہوکموے اور ڈونلڈ ٹریپینو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو چار صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پیر کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 201 رنز جبکہ دوسرے میچ میں نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.