شاہد آفریدی کی فخرزمان کی شاندار کارکردگی پر تعریف

فخرزمان آپ دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بننتے جارہے ہیں، ایک نیا چیمپئن بننے جارہا ہے،ٹوئٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:32

شاہد آفریدی کی فخرزمان کی شاندار کارکردگی پر تعریف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فخرزمان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خوب سراہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے موجودہ اوپنر فخرزمان کی بلے بازی کی تعریف کی اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر ان کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخرزمان آپ دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بننتے جارہے ہیں، ایک نیا چیمپئن بننے جارہا ہے۔واضح رہے فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست 210 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔