Live Updates

شہباز شریف نے دو اہم شخصیات کو مارنے کا کہا تھا، 2روز میں نام سامنے لاؤنگا ، عابد باکسر

میرا کوئی بھی پولیس مقا بلہ جعلی نہیں ہے میں بالکل بے قصور ہوں ،مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے اور میں یہ بات ثابت کر دو نگا چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں جے آئی ٹی بنائی جائے ،عمران خان اور دیگر سیاسی رہنما ء میری حمایت کریں ، سابق انکاؤنٹرسپیشلسٹ کا انٹرویو

جمعہ 20 جولائی 2018 23:32

شہباز شریف نے دو اہم شخصیات کو مارنے کا کہا تھا، 2روز میں  نام سامنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) سابق انکاؤنٹرسپیشلسٹ عابد باکسر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے دو اہم شخصیات کو مارنے کا کہا تھااور 2روز میں اہم شخصیات کے نام سامنے لاؤنگا ۔میرا کوئی بھی پولیس مقا بلہ جعلی نہیں ہے میں بالکل بے قصور ہوں ،مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے اور میں یہ بات ثابت کر دو نگا،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں جے آئی ٹی بنائی جائے ،عمران خان اور دیگر سیاسی رہنما ء میری حمایت کریں ۔

عابد باکسر نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں کہا کہ میں بالکل روپوش نہیں تھا، بلکہ دوبئی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی گزار رہاتھا جب مجھے پتا چلاکہ میرے نام پر چار قتلکا وارنٹ نکلا ہے اور میاں شہبازشریف نے اپنے لفٹ ہینڈ عمر بیگ کے ذریعے میرا نام اس کیس میں ڈالاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا کوئی قصور نہیں ہے میں بالکل بے گناہ ہوں اور نہ ہی میرا کوئی پولیس مقابلہ جعلی ہے ،میں چیف جسٹس صاحب سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ پوری تحقیقات اچھے طریقے سے ہوسکے۔

عا بد باکسر نے کہا کہ آئی جی مشتاق سکھیرا اورعمر بیگ متنازعہ پراپرٹی میں نورین کے ساتھ پارٹنرز بنے ،اور یہ بھی کہا کہ نورین وہ عورت ہے جس نے اپنے شوہر کو قتل کرایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں نے کسی وی آئی پی کے کہنے پر کوئی قتل نہیں کیا ،شہبازشریف نے مجھے دو اہم شخصیات کو قتل کرنے کا کہا تھا اور ان ساری باتوں کی پردہ پوشی میں دو دن بعد کروں گا ،میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اور میں عمران خان سمیت دیگر ساستدانوں سے حمایت کی اپیل کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ عابد باکسر کو چار اگست تک ضمانت پر رہائی دی گئی ہے اور عابد باکسر 11سال بعد وطن واپس آئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات