الیکشن مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر دو امیدواروں کو وارننگ جاری

جمعہ 20 جولائی 2018 23:37

فیصل آباد۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد نے الیکشن مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی پر حلقہ این اے 109،سے امیدوار میاں عبدالمنان اورحلقہ پی پی 110سے امیدوار محمدنواز ملک کو وارننگ جاری اور تاکید کی ہے کہ آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو نہ دہرایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پولنگ ڈے سے 48گھنٹے قبل انتخابی مہم روک دی جائے اور انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشنز پر بھی ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنایا جائے۔