ڈیرہ بورڈ نے میٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:39

ڈی جی خان۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء)ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2018کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ہے ․ میری درسگاہ گرلز سکینڈری سکول کوٹ ادو مظفرگڑھ کی عائشہ مریم رولنمبر212900 ،الممتاز ماڈل گرلز ہائی سکول جام پور راجن پور کی عائشہ نذر رولنمبر 217825اورنیو گریژن بوائز ہائر سکینڈری سکول تونسہ ڈیرہ غازیخان کے حمزہ احمدرولنمبر 226041 نے مشترکہ طور پر1089 نمبر حاصل کر کے مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کی ․ سپیریئر پبلک گرلز سکینڈری سکول چوک اعظم لیہ کی فائقہ طارق رولنمبر 205467نے 1088 نمبر لے کر دوسری اور ڈویژنل پبلک سکول بوائز ڈیرہ غازیخان کے محمد سلمان فرید رولنمبر 221356نے 1087نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ․ بوائز سائنس گروپ میں نیو گریژن بوائز ہائر سکینڈری سکول تونسہ ڈیرہ غازیخان کے حمزہ احمدرولنمبر 226041 نی1089نمبر لے کر اول ، ڈویژنل پبلک سکول ڈیرہ غازیخان کے محمد سلمان فرید رولنمبر 221356نے 1087نمبرلے کر دوم اور اسی ادارہ کے محمد سارین جاوید رولنمبر 222498اور زکریا پبلک بوائز سکینڈری سکول علی پور مظفرگڑھ کے محمد ریحان رولنمبر234665اور گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ کے عبدالرحمن رولنمبر 243143 اور سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1ڈیرہ غازیخان ے عبدالواسع حسیب رولنمبر 222202نے 1086نمبر لے مشترکہ طو رپر سوم پوزیشن حاصل کی ․ سائنس گروپ طالبات میں میری درسگاہ گرلز سکینڈری سکول کوٹ ادو مظفرگڑھ کی عائشہ مریم رولنمبر212900 اور الممتاز ماڈل گرلز ہائی سکول جام پور ضلع راجن پور کی عائشہ نذر رولنمبر 217825نے 1089نمبر لے کرمشترکہ طور پر پہلی ، سپیئر یئر پبلک گرلز سکینڈری سکول چوک اعظم لیہ کی فائقہ طارق رولنمبر 205467نے 1088نمبر لے کر دوسری اور الممتاز ماڈل گرلز ہائی سکول جام پورراجن پور کی عائشہ عباس رولنمبر 217802اور ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ڈیرہ غازیخان کی حورالعین رولنمبر 201786نے 1086نمبر لے کر مشترکہ طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی ․ جنرل گروپ طلباء میں گورنمنٹ ہائی سکول روجھان راجنپور کے احمد نواز رولنمبر 266528نے 991نمبر لے کر اول ، گورنمنٹ ہائی سکول مرغائی راجن پور کے سبز ل حسین رولنمبر 266351نے 989نمبر لے کر دوم ، مظفرگڑھ کے محمد عمران رولنمبر 267645نے 977نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی ․ جنرل گروپ طالبات میں ڈیرہ غازیخان کی ایمن زہرا رولنمبر 266625نے 1023نمبروں کے ساتھ پہلی ، مظفرگڑھ کی ماریہ رفیق رولنمبر 266936نے 994نمبروں کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی اینڈ نارمل سکول مظفرگڑھ کی گوشین کنول رولنمبر 265550نے 982نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی․ یہ بات کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔