الیکشن کمیشن نے عوام اور رائے دہندگان کی سہولت کیلئے تمام صوبائی، علاقائی اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن انفارمیشن مراکز قائم کر دیئے

جمعہ 20 جولائی 2018 23:39

الیکشن کمیشن نے عوام اور رائے دہندگان کی سہولت کیلئے تمام صوبائی، علاقائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر تمام صوبائی، علاقائی اور ضلعی دفاتر میں جنرل الیکشن انفارمیشن مراکز قائم کر دیئے ہیں، ان مراکز سے پولنگ سٹیشنوں اور انتخابات کے حوالہ سے دیگر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق عوام الناس اور رائے دہندگان کی سہولت کی خاطر الیکشن کمیشن نے اپنے تمام صوبائی، علاقائی اور ضلعی دفاتر میں انفارمیشن مراکز قائم کر دیئے ہیں جن کی تعداد ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے۔

ان مراکز سے پولنگ سٹیشنوں اور انتخابات کے حوالہ سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ووٹ، حلقہ اور پولنگ سٹیشن کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔