صوابی ‘ عوام کی خدمت اور ترقی میرا مشن ہے ، فضل عدنان خان

جمعہ 20 جولائی 2018 23:45

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 45صوابی3سے آزاد امیدواراورمسلم لیگ ( ن) کے صوبائی رہنما فضل عدنان خان نے مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے لئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنا کر دار ادا کر تا رہونگا‘اگر عوام نے خدمت کا موقع دیاتو حلقہ کو ماڈل حلقہ بنائوں گا ‘ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں سے اونے پونے قیمت پر تمبا کو خرید کر ان کا استحصال کرنے والوںکے خلاف بھر پور آواز اُٹھاونگااوراس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کر وںگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرا مشن عوام کی خدمت عوام کی ترقی ہے ماضی میں بھی بغیر کسی عہدے عوام کی جس طرح خدمت کی ہے مستقبل میں بھی جاری رہے گی چاہے میں ایم پی اے بنوں یام نہ بنوں۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ پچیس جولائی کو انتخابی نشان چار پائی پر مہر لگا کر خدمت خلق مشن کی حمایت کریں۔