Live Updates

ڈی جی ایل ڈی اے نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کائونٹ سروے شروع کروا دیا

سروے کی روشنی میں ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ،آمنہ عمران

جمعہ 20 جولائی 2018 23:49

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی دارلحکومت میں گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے پیدا شدہ مسائل حل کرنے کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کائونٹ سروے شروع کرا دیا جس کے نتائج کی روشنی میں ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے جائیں گے ، ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر چیف انجینئر مظہر حسین خان نے انٹرن شپ کیلئے ایل ڈی اے میں آنیوالے 20طلبا و طالبات کی دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو اہم چوراہوں سے گزرنے والی ٹریفک کا سروے کریں گی،گزشتہ روز(جمعہ کو) ٹیموں نے پوسٹ ماسٹر جنرل آفس لوئر مال جنکشن اور مال روڈ میکلیگن روڈ جنکشن پر ٹریفک کائونٹ سروے کیا، اسی طرح کے ٹریفک کائونٹ سروے شہر کے دیگر مصروف چوراہوں پر بھی کئے جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :