سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 105 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا فاروق کیخلاف درخواست خارج کر دی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:51

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 105 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 105 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا فاروق کیخلاف درخواست خارج کر دی ۔جمعہ سماعت کے دور ان جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ انتخابات میں کم وقت رہ گیا ہے ،ْاس مرحلے پر کسی کو الیکشن سے نہیں روک سکتین لیکن الیکشن کے بعد اعتراض اٹھایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے این اے 227ن سے امیدوار صاحبزادہ شبیر حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہن تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں مخالف امیدواروں کو فریق بنانے کی اجازت دیدی۔کیس کی سماعت ہوئی تو صاحبزادہ شبیر حسینن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے موئکل نے جانچ پڑتال سے پہلے انتخابی اخراجات کے لئے اکائونٹ کھولا تھان لیکن اس کے باجود ان کے مئوکل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

فاضل جج نے کہا کہ درخواست گزار نے مخالف امیدواروں کو فریق نہیں بنایا ہے،درخواست میں ترمیم کرنی ہوگی۔وکیل نے بتایا کہ ان کے مئوکل نے مخالف امیدواروں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،حکیم خان اور صلاح الدین کو فریق بنانے کی درخواست دی ہے۔عدالت نے مخالف امیدواروں کو فریق بنانے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔