افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک

جمعہ 20 جولائی 2018 23:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 14 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے 2 روزہ حملوں کے اعلان کے بعد مشرقی اور جنوبی صوبوں میں مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے۔

(جاری ہے)

صوبہ غزنی کے حکام کے مطابق قرب گاہ ضلع میں عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 8 اہلکارہوئے جب کہ جنوبی صوبے زابل کے حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے متعدد چیک پوسٹوں پر حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

حملہ آور جاتے ہوئے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیرملکی میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔