جرمنی ،ْمیں چاقو بردار شخص کا بس پر حملہ، 8 افراد زخمی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:54

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) جرمنی کے شمالی علاقہ جات میں چاقو بردار شخص نے بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے نام ظاہر کیے بغیر عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں سے بھری بس لیوبیک شہیر کے ایک معروف ساحل ٹراوی موندے کی طرف رواں تھی کہ ایک مسافر نے چاقو نکال کر حملہ کردیا ،ْ بس ڈرائیور نے حملے کے پیش نظر فوری بس کو روک کر مسافروں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔

جائے وقوع سے قریب مقیم لوتھر ایچ کا کہنا تھا کہ ماسف بس سے چیختے ہوئے باہر نکل رہے تھے ،ْ یہ انتہائی خوفناک تھا، حملہ آور کے پاس کچن میں استعمال ہونے والا چاقو تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کار جو جائے وقوع سے قریب موجود تھی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالا گیا۔