پشاور ،دیر کالونی میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کو امدادی چیک دے دئیے گئے

جمعہ 20 جولائی 2018 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں گزشتہ رات طوفان اور بارشوں سے کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے ایک بچی ہلاک ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر خان، تحصیلدار پشاور مجاہد خان اور نائب تحصیلدار عادل وسیم کے ہمراہ متاثرہ گھروں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور ہلاک ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

انھوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو تین تین لاکھ کے امدادی چیک بھی دیے اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :