Live Updates

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا

ملتان میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 23:00

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2018ء) :ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا۔ ملتان میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے جمعہ کے روز تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر ملتان میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف ملتان میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو کپتان کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔

اس حوالے سے کھلاڑیوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔
ملتان میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا صوابی جلسے میں اکٹھا ہو جانے کو تحریک انصاف کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔
اس موقع پر کپتان بھی خاصے خوش نظر آئے۔
ملتان کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے تحریک انصاف کی فتح کا نقارہ بجا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات