بلاول بھٹو کی پنجاب میں کامیاب انتخابی مہم نے مخالفوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، مولا بخش چانڈیو

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:04

بلاول بھٹو کی پنجاب میں کامیاب انتخابی مہم نے مخالفوں کی نیندیں اڑا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ترجمان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی پنجاب میں کامیاب انتخابی مہم نے مخالفوں کی نیندیں اڑا کر منہ بند کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پی پی پی کو سازشوں اور جبر کے ساتھ پنجاب میں ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں، چیئرمین بلاول بھٹو نے میدان میں اترتے ہی ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔