جرمنی میں مسافروں سے بھری بس میں مسلح افراد کے چاقو وں سے حملے میں 8 افراد زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:08

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) جرمنی میں مسافروں سے بھری ایک بس پرنامعلوم مسلح افراد کے چاقو وں سے حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق شمالی شہر لئیوبک میں مسافروں سے بھری ہوئی بس پر مسلح افراد کے چاقووں سے حملے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں دہشت گردانہ محرک کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :