ہالینڈ اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:08

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ہالینڈ اور ترکی کے مابین سفارتی تعلقات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ہالینڈ اور ترکی نے کہا ہے کہ سن 2017ء میں ترکی میں ہوئے صدارتی ریفرنڈم کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات اب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعہ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملک اپنے دو طرفہ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے تھے جب سن 2017ء میں ترکی میں ہوئے متنازعہ صدارتی ریفرنڈم سے پہلے ہالینڈ نے دو تر ک وزراء کو اپنے ملک میں انتخابی مہم چلانے سے روک دیا تھا جس پر ترک صدر نے ہالینڈ کے باشندوں کو نازی دور کی باقیات قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :