2018ء کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل ایک بار پھر بڑی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی، سراج الحق

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) کے رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ہی ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ مقابلہ ہے جس کے لیے ہماری انتخابی مہم جاری ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل ایک بار پھر ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی جانب سے ایک اچھا رسپانس مل رہا ہے اس لیے ہم جیت کے لیے پرعزم ہیں۔