پوری قوم سانحہ مستونگ پر افسردہ اور متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے، آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ند یم احمد انجم کا خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 23:50

کوئٹہ۔20جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ند یم احمد انجم نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت او ر یکجہتی کے لیے کلی نواب زادہ میر سراج رئیسانی کا نک اور مستونگ کا دورہ کیا اس موقع پر علا قے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے فاتحہ خوانی اور تعزیت میں شرکت کی اس موقع پر آ ئی جی ایف سی میجرجنرل ند یم احمد انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم سانحہ مستونگ پر افسردہ اور متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور دہشتگری کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ فرنٹیر کور بلوچستان نواب سراج رئیسانی کی خواہش پر کلی سراج رئسیانی میں قائم بوائز اور گرلز سکول کی تزئین و آ رائش کا کا م اپنے ذمہ لیتی ہے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں سانحہ مستونگ کے ایک شہید کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا آ رمی پلک میں تعلیم حاصل کرسکے جس پر آ ئی جی ایف سی میجرجنرل ند یم احمد انجم نے شہید کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے یتیم بچے کی تعلیم اخراجات کی زمہ داری ایف سی کے سپرد کی ۔اس موقع پر تقریب میں موجود افراد نے دہشگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر پارک فوج اور ایف سی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا تقریب کے آ خر میں سانحہ مستونگ کے متاثرین اور نادار افراد میں راشن بھی تقیسم کیا گیا۔