اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونیو گٹرس کا سابق سفیر جمشید مارکر کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

جمعہ 20 جولائی 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونیو گٹرس نے سابق سفیر جمشید مارکر کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام اپنے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ جمشید مارکر سفارتی حلقوں میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور امن کے قیام کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 1997-99 ء کے دوران خصوصی نمائندہ کے طور پر مشرقی تیمور کے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے جمشید مارکر کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے ان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔