چینی کیفے میں آرڈر دینے کے لیے بلی کو اسکین کرنا پڑتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جولائی 2018 23:54

چینی کیفے میں آرڈر دینے کے لیے بلی کو اسکین کرنا پڑتا ہے
حال ہی میں مشرقی چینی صوبے ژ جیانگ میں ہانگژو شہر میں میاؤشیانو (کیٹ فیری) نامی بلیوں کا کیفے بہت مقبولیت حاصل کرگیا ہے۔ شہر میں دوسرے سرے پہ آباد کچھ کسٹمرز اپنے گھر سے  ایک  گھنٹے کی ڈرائیو کر کے بھی  مذکورہ کیفے میں جاتے ہیں تاکہ ان کی نئی سروس سے لطف اندوز ہوسکیں، جس میں بلی کی اسکیننگ کرکے اپنا آرڈر بک کرایا جاتا ہے۔
 نوے کی دہائی  میں گریجویشن کرنے والے شخص لوو این مذکورہ کیفے کو چلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لووین  کے پاس صرف ایک ہی ملازم موجود ہے جوکہ کیفے میں ویٹرس، کیشیئر اور بلیوں   کی دیکھ بھال کرنے کے فرائض سر انجام دیتی ہیں ۔
لوو نے تمام بلیوں کو ایک ہی قسم کی کیو آر کوڈ والی پرنٹڈ شرٹس پہنا رکھی ہیں جس کو اسکین کرکے کسٹمرز خود ہی اپنا مطلوبہ کھانا آرڈر کر دیتے ہیں اورآن لائن پے منٹ ایپس جیسا کہ کوبے اور علی بابا علی پے وغیرہ کا استعمال کرکے ادائیگی کرتے ہیں۔
کیو آر کوڈز کے علاوہ ہر بلی کے کپڑوں پر اس کا تعارف بھی دیا گیا ہوتا ہے جو ان کی مختلف اور دلچسپ شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کیفے میں کل 15 بلیاں موجود ہیں۔ بلیوں سے محبت کرنے والے افراد بلیوں کے لیے ایپس پر دستیاب مختلف قسم کے کھانے بھی خرید کر انہیں کھلا سکتے ہیں۔