دنیا کی قدیم ترین روٹی: سائنسدانوں نے 14000 سال پرانی روٹی کی باقیات تلاش کر لیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جولائی 2018 23:54

دنیا کی قدیم ترین روٹی: سائنسدانوں نے 14000 سال پرانی روٹی کی باقیات تلاش ..
سائنسدانوں نے ایک ایسی روٹی دریافت کی ہے، جو زراعت  کے معلوم آغاز سے بھی 4000 سال پرانی ہے۔
یہ تحقیق سوموار کو پروسیڈنگز  آف دی نیشل  اکیڈمی نامی جریدے میں شائع ہوئی۔ سائنسدانوں  کا کہنا ہے کہ شکاریوں کا ایک گروہ اردن میں  ایک مقام پر14400 سال پہلے جمع ہوا تھا۔  تحقیق سے پتا چلتا ہے  یہ روٹی جنگلی اناج سے بنائی گئ ہے۔ یہاں اگے جنگلی اناج سے متاثر ہو کر شکاریوں نے اناج اگایا ہوگا۔

یہ واقعہ پتھر کے زمانے کے آخری دور کا ہے۔

(جاری ہے)


صحرائے سیاہ میں شوبیقا 1 کے مقام پر ناتوفین شکاریوں کے جمع ہونے کی جگہ سے ملنے والی اس سیاہ چپٹی روٹی کا تجزیہ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن، یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہرین نے کیا۔
24 باقیات کے ٹکڑوں سے پتا چلا ہے کہ تب لوگوں نے اپنے اناج اگانے شروع کر دئیے تھے۔  یہ روٹی یورپ اور ترکی میں پتھر کے زمانے کے آخری دور میں ملنے والی روٹیوں جیسی ہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاشت کاری کے آغاز سے بہت پہلے ہی روٹی اور اس جیسی چیزیں پکنا شروع ہو گئی تھی۔
محققین کے مطابق یہ ناتوفین شکاری زیادہ آرام پسند ہونے اور اپنی خوراک تبدیل ہونے تک یہیں بسے رہے۔

متعلقہ عنوان :