گوجرانوالہ ‘تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان سالانہ کے نتائج کااعلان کردیا

محمدحسین شہزاد بٹ نے 1086نمبرلے کرپہلی‘ ارفع اکرم نے 1085نمبر لے کر دوسری، صہیب احمد اور سارہ نے مجموعی طورپر1083نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

گوجرانوالہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان سالانہ 2018کے نتائج کااعلان کردیا ‘مجموعی طورپر پہلی دوپوزیشن پردولڑکیوں ‘دولڑکوں کاقبضہ‘اعلان کردہ نتائج کے مطابق مجموعی طورپر رائل جینئس کیمبرج ہائی سکول کشمیر روڈ پیپلز کالونی، گوجرانوالہ کے محمدحسین شہزاد بٹ رول نمبر433447نے 1086نمبرلے کرپہلی‘قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول، گوجرانوالہ کی ارفع اکرم رول نمبر426672نے 1085نمبر لے کر دوسری ‘مثالی پبلک سکول ، حافظ آبادکے صہیب احمد رول نمبر444621 ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، شکر گڑھ (نارووال)کی سارہ رول نمبر 528861نے مجموعی طورپر1083نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ بوائزمیںرائل جینئس کیمبرج ہائی سکول کشمیر روڑ پیپلز کالونی، گوجرانوالہ کے محمدحسین شہزاد بٹ رول نمبر 422447نے 1086نمبر لے کر پہلی ‘مثالی پبلک سکول ، حافظ آبادکے صہیب احمد رول نمبر444621نی1083نمبر لے کر دوسری ‘قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے محمدعلی افتخار رول نمبر434593نے 1082نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ‘سائنس گروپ گرلزمیں قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی ارفع اکرم رول نمبر426672نے 1085نمبر لے کر پہلی‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، شکر گڑھ (نارووال)کی سارہ رول نمبر 528861نی1083نمبر حاصل کرکے دوسری ‘الائید سکول وزیرآباد کیمپس برائے طالبات وزیرآباد کی مریم اظہررول نمبر 421470‘پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول، گجرات کی مائرہ عرفان 463202نے 1082نمبر لے کر مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ہیومنیٹیز گروپ بوائز میںدی رائل سکول آف سائنس فار بوائز، مسلم بازار شاہ پور کھیالی گوجرانوالہ کے محمدیونس رول نمبر624969نے 1042نمبر لے کرپہلی‘بمقام وڈاکخانہ موکھل سندھواں تحصیل و ضلع گوجرانوالہ کے محمداحسن جبار رول نمبر 602093نے 1030نمبر لے کر دوسری ‘گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۲، شیش محل روڑ، کامونکی ، گوجرانوالہ کے محمدعبدالرزاق رول نمبر606651نے 1017نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی ہیو مینیٹیز گروپ گرلزمیں گورنمنٹ حاکم بی بی گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی خدیجتہ الکبریٰ رول نمبر621199نی1040نمبر لے کرپہلی‘دی پنجاب گرلز ہائی سکول شاہ پور کھیالی گوجرانوالہ کی مبرافاروق رول نمبر 619324نے 1039نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ حاکم بی بی گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی انوشہ گل رول نمبر 622226نے 1037نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بورڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس منعقدہوئی جس میںکنٹرولربورڈ پروفیسر ناصر محموداعوان نے پوزیشن ہولڈرز کااعلان کیااس موقع پرسیکرٹری بورڈڈاکٹر مختار احمد ‘ریسرچ اینڈکوارڈینیشن آفیسرپروفیسر فقیر محمدکیفی اوردیگر بھی موجود تھے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کی تقریب آج بورڈ آفس میں منعقدہوگی ۔

متعلقہ عنوان :