25جولائی کو گالم گلوچ اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا،خرم دستگیر خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

25جولائی کو گالم گلوچ اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا،خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر و امیدوار این اے 81خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو گالم گلوچ اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہوگا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے قائد ن لیگ نوازشریف کو انصاف فراہم کرینگے عوام کو گدھا کہنے والوں کے جلسوں سے خدائی مخلوق غائب ہوگئی ہے اور وہ خالی کرسیوں سے خطاب کرنے پر مجبور ہیں پاکستان کے غیور عوام نے الزامات اور دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیا ہے مسلم لیگ ن اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں ہے سیاسی مخالفین کے پاس عوام کو دکھانے اور بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں بے شمارعوامی فلاحی منصوبے مکمل کئے مخالفین نے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیخلاف سازشیں کیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اروپ میں سابق ایم پی اے و سینئر مسلم لیگی رہنما پیر غلام فرید، سابق ایم این اے و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شازیہ سہیل میر اور پیر عامر فرید سے ملاقات ‘مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔