Live Updates

عوام 25جولائی کوپاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات حاصل دلانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں، شفقت محمود

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ ا ین اے۔130 سے امید وار شفقت محمود نے کہا ہے کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی برسر اقتدار آ کر ملک اور قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے حلقہ میں جاری انتخابی مہم کے دوران کہا کہ پاکستان کے بگڑے ہوئے نظام کی درستگی،کرپشن کا خاتمہ،تعلیمی نظام کی اصلاح،پولیس کے نظام کو درست کرنا،معیشت اور صنعتی اداروں کی بحالی ،بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے اقدامات،عدالتی نظام کی اصلاح،فوری انصاف کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کر یں گے ۔

انہوں نے کہا 50 لاکھ بے گھر افراد کے لیے فوری گھروں کی تعمیر،پانی کے ذخائر کے لیے فوری اقدامات کرنا،پاکستان کو با وقار ملک بنا نا،معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ،اور پاکستان کی عوام کی عزت کو پوری دنیا میں بلند کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہماری پارٹی کی اور قیادت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ آپ مجھے بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کروائیں اور پاکستان اور پاکستان سے باہر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ اپنے عزیز و اقارب جو پاکستان میں ہیں ان کو قائل کریں کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات حاصل دلانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں اور پی ٹی آئی کو پورے ملک سے واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیں عہد کریں کہ پاکستان سے جمہوریت کے نام پر بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ جو پچھلے 35 سالوں سے ملک پر مسلط ہے اس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو پورے ملک سے واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے جس کے لیے ہم سب کو اپنے لیے اپنے بچوں کے لیے اور پاکستان کے لیے پی ٹی آئی کا مشن لے کر اپنی عوام کو قائل کرنا ہو گا۔انشاء اللّٰہ آپ کے تعاون سے مجھے اور پی ٹی آئی کو پورے ملک سے واضح اکثریت کامیابی حاصل ہو گی جس کا سہرا آپ کے سر ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات