عوام محب وطن اور ترقی پسند جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کروائیں، طارق سبحانی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ آج ہمارا ملک بجلی بحران سے نجات پا چکا ہے جبکہ سابق دور حکومت میں لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے مسائل اور عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا تھا جس پر محمد نواز شریف نے اپنی مدبرانہ پالیسیوں اور خصوصی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ترقی کو شروع کر کے مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مخالف ہی درحقیقت نواز شریف کی مخالفت کر رہے ہیں ۔2018ء کے انتخابات میں تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی اور ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہو گا ۔ تبدیلی والوں کو عبرت ناک شکست ہو گی اور مسلم لیگ کو ایک مرتبہ پھر ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے اور خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا ۔ قوم محب وطن اور ترقی پسند جماعت اور شیر کے نشان مہر لگا کر کامیاب کروائیں۔