خدمت میرا مشن ہے‘ عوام اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں،محمد آصف باجوہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) عوامی خدمت میرا مشن ہے اور 25جولائی کو تاریخی کامیابی حاصل کر کے عوام کومسائل سے نجات دلوائیں گے ۔ قوم کی ترقی ہماری ترقی ہے اور سنہری مستقبل کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ عوام اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تا کہ علاقہ سے پسماندگی اور بحرانوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار این ای74و سابق اولپمئین ہاکی فیڈریشن آف پاکستان محمد آصف باجوہ نے سرحدی دیہات میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے سابق اولپمئین کا فقیدالمثال استقبال کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کروائی ۔ محمد آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عوام 25جولائی کو اسکوٹر کے نشان پر مہر لگا کر تبدیلی و تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف قدم رکھیں ۔

ہمارا مشن ترقی ہے اور ترقی کے مخالفوں کی مخالفت عوام کریں گے ۔ عوام کے حقوق کی خاطر میدان سیاست میں آئیں ہیں ۔ اقتدار میں آکر حلقہ سے بے روزگاری کا خاتمہ ، کھیلوں کے فروغ کے لئے میدان آباد کریں گے اور صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ۔کرپشن سے نجات اور عوامی خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے ۔