Live Updates

ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں،بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

سیالکوٹ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 76 بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ،حلقہ پی پی 44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں عمران خان سچا ،کھرا ، بے لوث ،دیانتدار اورمخلص لیڈر ہے 25 جولائی کو بلے کو ووٹ دیں ہم عوام کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے عوام کی محبت کی قدر کریں گے انتخابی مہم کے دوران جس گائوں اور بستی میں قدم رکھا لوگوں کا سمندر خوش آمدیدکہنے کو امڈ آیا عوام کا ہمارے لیے پی ٹی آئی اورعمران خان کے لیے جذبہ محبت جوش ولولہ قابل تحسین ہے سمبڑیال شہر سمیت حلقے کے تمام دیہاتوں میں پی ٹی آئی کی بے تحاشا مقبولیت ثابت کررہی ہے کہ آنے والا دورتحریک انصاف کا ہے اورخدا کے فضل سے عوام کی محبتوں سے انشاء اللہ ہم بڑے مارجن سے الیکشن جیتیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے سمبڑیال ،بھوپالوالہ ، بدوکے ، چک اختیار کٹھیالہ ، کرنوالی ودیگر دیہات میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کا پی ٹی آئی اورہمارے لیے اپنا ئیت ، جوش ولولہ کی مثال پہلے نہیںدیکھی ہر علاقے کے عوام نے شاندار استقبال کر کے سیاسی مخالفین کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب تمہاری دال نہیں گلنے والی ووٹ صر ف عمران خان ،پی ٹی آئی اوربلے کو پڑیں گے ،عظیم نوری ودیگر نے مزید کہا کسانوں ،زمینداروں،کی بدحالی کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے کسان ہمارے ساتھ چلیں خوشحالی آپ کی منتظر ہے پی ٹی آئی کسانوں کے ساتھ ہے ، لٹیرے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ان شاء اللہ 25 جولائی کو اپنے سیاسی مخالفین کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے چھکے چھڑا دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات