اگر عوام 25 جولائی 2018 کے الیکشن میں درست فیصلہ نہ کیا تو انہیں آئندہ پانچ سال کیلئے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،تحریک لبیک کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 25 رئیس غلام حسن چاچڑ

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان سکھر کے رہنما اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 25 کے نامزد امیدوار رئیس غلام حسن چاچڑ نے کہا ہے کہ اگر عوام 25 جولائی 2018 کے الیکشن میں درست فیصلہ نہ کیا تو انہیں آئندہ پانچ سال کیلئے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘ ہمارا الیکشن میں لڑنے کا مقصد قرآن و سندھ کی تعلیمات کی حفاظت کرنا ہے‘ ہمارے سیاسی ایجنڈے میں سب سے پہلے اسلام تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی بازار تھلہ ، موچی بازار اور دیگر علاقوں میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان سکھر ڈویژن کے صدر مولانا حنیف قادری، ضلع سکھر کے صدر لالا محمد رضوان میمن جندہ، حافظ بشیر احمد، انجمن تاجران شاہی بازار کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی، محمد عمران، عبدالرحیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رئیس غلام حسن چاچڑ نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا کھل کر درست استعمال کریں کسی ڈر خوف کے بغیر 25 جولائی کو اپنے گھروں سے نکلیں اور تحریک لبیک پاکستان کے انتخابی نشان کرین پر مہر لگاکر اسلام اور پاکستان سے اپنی وابستگی اور محبت کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اسلامی سوچ کے حامل پارلیمنٹرین کی ضرورت ہے ۔