تاجر رہنماؤں کا باہم متحد ہونا خوش آئند ہے ، جنرل سیکریٹری گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گرین مرچنٹس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور آل میمن یو تھ سکھر کے شبیر میمن نے کہا ہے کہ معروف تا جر رہنما حا جی ہا رون میمن اور حا جی جا وید میمن کا رنجشیں ختم کر کے آپس میں متحد ہو نا خو ش آئندہ ہے اس سے سکھر کی میمن برا دری اور تا جرو ں میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی ہے‘ حا جی جا وید میمن اور ہا رون میمن کے آپسی اختلا فات کا فا ئدہ تا جر دشمن عنا صر کو پہنچ رہا تھا جبکہ تا جرو ں کو شدید نقصان کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا لیکن اللہ تعا لیٰ کے فضل و کرم سے اور دونوں رہنما ئو ں کی فرا خ دلی کے وجہ سے اب سکھر کی میمن برا دری اور تا جر ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہو چکے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیا لا ت کاا ظہا ر انہو ں نے گذ شتہ روز سکھر کی میمن برا دری کے وفد سے گفتگو میں کیا اس مو قع پر عبدالصمد میمن ،نعیم میمن ، علی رضا میمن و دیگر بھی مو جود تھے شبیر میمن نے کہا کہ سکھر کی میمن برا دری اور تا جر ایک ہی مالا کے مو تی ہیں لیکن اب اس اتحاد سے تا جروں کو قوت اور طاقت ملی ہے شہر بھر کی تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ان کے مسائل اب بہتر انداز سے حل کئے جا ئینگے

متعلقہ عنوان :