متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر کی جانب سے میرانی محلہ نمائش گاہ میں انتخابی کارنر میٹنگ منعقد کی گئی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع سکھر کی جانب سے میرانی محلہ نمائش گاہ میں انتخابی کارنر میٹنگ منعقد کی گئی، کارنر میٹنگ سے ایم ایم اے کے ضلعی صدر مولانا حزب اللہ جکھرو اور سکھر کے حلقہ این اے 207 سے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی آغا سید ایوب شاہ اور حلقہ پی ایس 24سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زبیر حفیظ شیخ، مفتی محمد اعظم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے، انتخابات میں فتح حق کی ہو گی، انشاء اللہ عوام کتاب کے انتخابی نشان کو کامیاب بنائیں گے ۔امیدواران نے علاقہ لوگوں کو منتخب ہو کر انکے علاقائی مسائل کے حل کیلئے یقین دھانی کرائی۔