25جولائی کو عوام ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو ان کے درمیان رہتے ہیں‘ ایاز لطیف پلیجو

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) حیدرآباد20جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) جی ڈی اے کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 62ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام ایسے نمائندوں کو منتخب کریں گے جو ان کے درمیان رہتے ہیں اور سندھ کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے ہیں ۔وہ قاسم آباد میں موٹر سائیکل ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی نے نسیم نگر ، وحدت کالونی ، میمن سوسائٹی ، سیٹیزن کالونی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے نے سندھ کے عوام کو ایک نئی سوچ اور امنگ دی ہے اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرداری کرپشن کے بادشاہ ہیں۔ انہوں نے بھٹوز کے نظریات کو بالائے طاق رکھ کر مفادات کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے مقابلہ میں ایک وڈیرہ ہے جس نے پی پی حکومت سے وزارت لیکر مال کمایا ہے لیکن قاسم آباد کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ستارہ پر مہر لگائیں -/م ش ش