اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیر اعلیٰ کے ..
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس (ر) دوست محمد کی بطور نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈوکیٹ حنیف راہی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ اٹارنی جنرل کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس( ر) دوست محمد ریٹائرمنٹ کے صرف 46 دن بعد نگران وزیر اعلیٰ بنا دیے گئے،جبکہ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا جا سکتا،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری جسٹس ر دوست محمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔