اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی ملاقاتیں

ملاقات کرنے والوں میں سلمان شہباز، نصرت شہباز، جنید صفدرگورنر سندھ زبیر عمر ، راجہ ظفر الحق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، آصف کرمانی، جاوید ہاشمی، ایاز صادق، پرویز رشید شامل تھے

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ ..
راولپنڈی ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے جمعرات کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں کیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کرنے والوں میںسلمان شہباز، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، گورنر سندھ زبیر عمر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں راجہ ظفر الحق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، ایاز صادق اور پرویز رشید سمیت کئی دیگر رہنما شامل تھے۔

جیل انتظامیہ نے میاں نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن محتض کیا تھا اور اس حوالے جیل حکام کی جانب سے نواز شریف سے ملاقات کے لیے حتمی فہرست مرتب کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق جنید صفدر سمیت شریف کے خاندان کے 17 افراد ملاقات کے لیے جیل آئے جبکہ 23 لیگی رہنمائوں میں دیگر کے علاوہ آصف کرمانی، جاوید ہاشمی، پرویز رشید، سابق اسپیکر ایاز صادق کا نام بھی شامل تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے علاوہ 11 ن لیگی وکلاء بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی نے بھی اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔