پاکستان کے عوام کی طرف سے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت کے ایک فیصلہ کے نتیجہ میں سزا کاٹ رہے ہیں،

نواز شریف خود گرفتاری دینے کے لیے پاکستان واپس آئے ، انکا حوصلہ ابھی تک بلند ہے اور وہ انتہائی پر عزم ہیں،3 مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو مینوئل کے مطابق جیل میں کوئی سہو لتیں فراہم نہیں کی جارہیں مسلم لیگ (ن ) کے رہنمائوں کی نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

پاکستان کے عوام کی طرف سے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب ..
راولپنڈی ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن ) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت کے ایک فیصلہ کے نتیجہ میں سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف خود گرفتاری دینے کے لیے پاکستان واپس آئے ، انکا حوصلہ ابھی تک بلند ہے اور وہ انتہائی پر عزم ہیں،3 مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو مینوئل کے مطابق جیل میں کوئی سہو لتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔

ان خیالات کا پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت کے ایک فیصلہ کے نتیجہ میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام اباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کر دی گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جیل میں ناکافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود گرفتاری دینے کے لیے پاکستان واپس آئے ان کا حوصلہ ابھی تک بلند ہے اور وہ انتہائی پر عزم ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو مینوئل کے مطابق جیل میں کوئی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قصور ملک کو اندھیروں سے نکالنا ،دہشت گردی خاتمہ کرنا ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ہی جیل میں رہ کر وہ ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے، مریم نواز کو کیپٹن صفدر سے اور نواز شریف سے ایک بار ملاقات کی اجازت دی گئی، نواز شریف اور مریم نواز کو اس طرح کے ماحول میں رکھنا ناانصافی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ہر طرح کی سہولیات لینے سے انکار کیا۔