آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) 20 جولائی کو صبح 08:00 بجے تادن 12:00 بجے تک کٹاس، کنتریلہ، جرموٹ، سوہاوہ فیڈرز، صبح 10:00 بجے تادن 16:00 بجے تک النور کالونی،فضائیہ ،کھنہ II- فیڈرز، صبح 07:00 بجے تادن 11:00 بجے تک غازی کوہلی، کاشف گل، میکس انڈسٹریز، ماڈل ٹائون، کوہستان انکلیو، انڈسٹریل اسٹیٹ فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :