بحری آگہی اور تحقیق کے موضوع پر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد
ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10
(جاری ہے)
انہوں نے ابھرتے ہوئے بحری شعبے میں ملازمت کے حصول کی اہلیت پیدا کرنے کے لیے لوگوں کو بحری امور سے متعلق تعلیم اور آگہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ (سی پیک) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان لیفٹنینٹ جنرل (ر) محمد اصغر نے اپنے خطاب میں مستقبل کے رجحانات کا صحیح اندازہ لگانے اور تعلیم اور صلاحیت کے میدان میں بروقت تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدید تقاضوں اور رجحانات سے ہم آہنگ رہا جاسکے۔ انہوں نے میری ٹائم ایجوکیشن کے حوالے سے تدریسی اداروں کی عدم دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں بحری شعبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے بحریہ یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ دو روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ مقالوں اورباہم گفت شنید کا مجموعہ تھی جس میں بحری تعلیم و تدریس سے متعلق شعبوں بشمول ملازمتوں کی فراہمی، نصاب کی تیاری، اساتذہ کی بہتر تربیت ، تجربہ گاہوں اور دیگر تدریسی لوازمات کی ضروریات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ چین ، ہانگ کانگ اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بحری تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے بحری شعبے اور سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بحری سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستان کی مرکزی حیثیت کے تناظر میں پیدا ہونے والی مارکیٹ کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے ہیومینٹیز اور سوشل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر بشیر احمد نے ورکشاپ کی کارروائی اور اس دوران پیش کردہ تجاویز سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بحریہ یونیورسٹی کراچی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خواجہ غضنفر حسین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کانفرنس کے تمام ملکی اور غیر ملکی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.