کچرے سے بجلی تیار کرنے کا منصوبہ خوش آئند ہے ، پیاف

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

کچرے سے بجلی تیار کرنے کا منصوبہ خوش آئند ہے ، پیاف
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کچرے سے بجلی تیار کرنے کا منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی تاجر برادری جگہ جکہ کوڑے کے ڈھیروں سے پھیلنے والی آلودگی سے نجات حاصل کر سکیں گے ، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ سے بجلی کا حصول ممکن ہوگا، نیپرا نے ایک چنیی کمپنی کو کچرے سے بجلی بنانے کا لائسنں دیا ہے،یہ پلانٹ لاہور میں لگایا جائیگا اس منصوبے پر عملدرآمد کے بعد روزانہ دو ہزار میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا جائیگا جبکہ 40 میگاواٹ بجلی بھی پیدا ہوا کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ اس پلانٹ میں جدید ترین ٹیکینالوجی استعمال کی جائیگی، نیپرا نے چینی کمپنی سے کچرے سے بجلی تیار کرنے واے پاور پلانٹ کیلئے 25سال تک دس سینٹ کلوواٹ اپ فرنٹ ٹیرف طے کیا ہے، یہ منصوبہ اس لحاظ سے نہایت مفید ثابت ہو گا اور لاہور میں ہزاروں میٹرک ٹن کچرا روزانہ خودبخود ٹھکانے لگایا جائیگا، ملکی ٖضرورت کیلئے توانائی کے حصول کا کام ہوا کریگا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سے چاردہائیوں کے دوران حکومت کی طرف سے لاہورمیں کوڑاکرکٹ تلف کرنے کیلئے کئی منصوبوں پر غورکیا جا چکا ہے لیکن کوئی منصوبہ بھی اپنی مکمل ا فادیت اور تکمیل کے حوالے سے قابل قبول نہیں ہو سکا، بعض تجارتی شاہراہوں اور پلک مقامات پر کوڑے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور تعفن کی وجہ سے فضا آلودہ رہتی ہے جس سے آمدورفت میں مشکلات آتی ہیں، کوڑے سے بجلی بننے سے اہم مقامات سمیت مخصوص پوائنٹ سے کوڑا اٹھانے کا کام بہتر اور مستقل ہو جائیگا اور بجلی بھی تیار ہوتی رہے گی۔