ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا پاکستان دینا ہے ، ڈی سی اوکاڑہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

اوکاڑہ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا، ماحول دوست اور صحت مند پاکستان دینا ہے جس کیلئے بھر شجر کاری وقت کا تقاضا ہے، انہوں نے گذشتہ روز ڈسی آفس کے لان میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، رضوان نذیر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں نہ صرف نئے پودے لگانا ہیں بلکہ پہلے سے موجود پودوں کی حفاظت بھی کرنی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری افسران اپنے دفاتر اور زیر انتظام عمارتوں کے احاطوں میں دستیاب جگہ پر پودے لگائیں۔

متعلقہ عنوان :