پولیس نے 4افرادگرفتار کر کے 42 لیٹرشراب ،چرس و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

پولیس نے 4افرادگرفتار کر کے 42 لیٹرشراب ،چرس و ناجائز اسلحہ برآمد کر ..
عارفوالا۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پولیس نے 4افرادگرفتار کر کے 42 لیٹرشراب ،500گرام چرس و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں77/EB کے نزدیک پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلم اور رمضان سکنہ79/EB کو گرفتارکرکے 42لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ محلہ ضیاء نگر سے منشیا ت فروش عمرحیات کو500 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،اسی طرح نواحی گائوں 34/EBسے حسن علی کو گرفتارکرکے ناجائز پسٹل30 بور برآمد کرلیا، پولیس نے ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :