آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کا دورہ

صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن 2018کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی پاک فوج الیکشن کمیشن کے طے شدہ ضابط اخلاق میں دیئے گئے مینڈیٹ کے تحت معاونت فراہم کریگی، آرمی چیف

ہفتہ 21 جولائی 2018 07:10

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کا دورہ
راولپنڈی ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج الیکشن کمیشن کے طے شدہ ضابط اخلاق میں دیئے گئے مینڈیٹ کے تحت معاونت فراہم کریگی۔ وہ جمعرات کو آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انھیں صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن 2018کے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دیگرسکیورٹی اداروں سے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے پاکستان کے لوگوں کو انکے جمہوری حق کا آزادانہ استعمال کرنے کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی بنانے کے سلسلے میں تمام کوششیں کیں جائیں۔