فیصل آباد سے آزاد امیدوار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 21 جولائی 2018 10:34

فیصل آباد سے آزاد امیدوار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔2018ء) قومی و صوبائی اسمبلی سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نے خودکشی کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی حلقے پی پی 103 سے آزاد امیدور محمد احمد مغل نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہنا ہےکہ احمد مغل کا بیٹوں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کےمطابق احمد مغل پک اپ کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے تھے۔