امریکی وزرائے خارجہ و دفاع ستمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 11:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) امریکا کے وزرائے خارجہ اور دفاع بھارت میں رواں برس ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ 6ستمبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں مائیک پومپیو اور جیمز میٹس اپنے بھارتی ہم منصبوں سٴْشما سوراج اور نرملا سیتا رامن سے مذاکرات کریں گے۔ میٹنگ میں دو طرفہ تجارتی معاملات کے علاوہ ایران کے ساتھ بھارتی کاروباری لین دین کے تناظر میں امریکی پابندیوں کی دھمکی کو خاص طور پر زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے اس میٹنگ کو ٹٴْو پلس ٹو میٹنگ کا نام دیا ہے۔